بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

خودکش جیکٹ پھٹنے سے 3 خود کش بمبار ہلاک پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا

datetime 20  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور ( آن لائن ) پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا۔ خیبر ایجنسی سے شہر کی حدود میں داخل ہونے والے 3 خودکش جیکٹوں سے مسلح حملہ آور بارودی جیکٹ پھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔ ایک جیکٹ ناکارہ بنادی گئی۔ پشاور پولیس کی کامیاب کارروائی نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا کر شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا۔ پولیس کا کہنا ہے موٹر سائیکل پر سوار تین خودکش بمبار خیبر ایجنسی سے شگئی کے راستے پشاور میں داخل ہوئے۔ دہشتگرد کافور ڈھیری کے قریب پہنچے اسی دوران ایک خودکش حملہ آور کی جیکٹ دھماکے سے پھٹ گئی جس سے تینوں دہشتگردوں کے پرخچے اڑ گئے۔ ایس پی کینٹ کاشف ذوالفقار کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں سے دو شکل اور حلیے سے غیر ملکی معلوم ہوتے ہیں جبکہ ایک مقامی لگتا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس کا کہنا ہے تینوں افراد خودکش جیکٹس ، خود کار اسلحے اور دستی بموں سے لیس تھے اور وہ دہشتگرد کس مقام کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ابھی اس کا تعین کیا جانا باقی ہے۔ جائے وقوعہ سے کچھ ہی فاصلے پر ورسک روڈ واقع ہے جہاں درجنوں تعلیمی ادارے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے 9 دستی بم اور کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی۔ دہشت گردوں کی لاشوں کے اعضاء کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) کینٹ کاشف ذوالفقار کا کہنا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار، خودکش حملہ آور کو پشاور میں ہدف کی طرف لے جارہے تھے کہ اس دوران خودکش جیکٹ پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں تینوں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…