ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

عوام کیلئے خوشخبری ، حکومت نے نئی بھرتیوں کا اعلان کر دیا

datetime 19  مئی‬‮  2016 |

لاہور ( این این آئی) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال میں پاکستان ریلویز میں 950نئی بھرتیوں کی منظوری دیدی ، اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیورز ، سب انجینئرز سمیت دیگر شعبوں میں کنٹریکٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی ۔ ذرائع کے مطابق ریلوے حکام کی جانب سے 3ہزار سے زائد بھرتیوں کی سفارش کرتے ہوئے سمری وفاقی حکومت کو بھجوائی گئی تھی تاہم حکومت نے آئندہ مالی سال میں 950بھرتیوں کی منظوری دیدی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ریلوے میں اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیورز اور سب انجینئرز کی کمی ہے اور نئی بھرتیاں ان شعبوں کے ساتھ دیگر شعبوں میں بھی کی جائیں گی ۔ ذرائع محکمہ ریلوے کے مطابق 950ملازمین کو پہلے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائیگا اور بعد میں ریگولر کر دیا جائے گا ۔ ریلوے حکام کی جانب سے بھرتیوں کے سلسلہ میں تمام ڈویژنل دفاتر میں ضروری اقدامات کرنے کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…