منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ چھوڑنا عذاب بن گئی ، لیگی رہنما کو قتل کی دھمکیاں قتل کا ذمہ دار کون ہو گا نا م بتا دیا

datetime 19  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(آن لائن)وادی نیلم چانگن کارہائشی وحید میر بااثر شخص کے ظلم سے تنگ آکر میڈیا کے پاس فریاد لیکر پہنچ گیا،ن لیگ چھوڑنا عذاب بن گئی ،مسلم لیگی راہنما خواجہ محمد مقبول نے جینا محال کردیاہے ، قتل کی سنگین دھمکیاں دینے لگا، انسپکٹر جنرل پولیس تحفظ فراہم کریں ، مجھے یا میرے گھر بار کوئی نقصان پہنچے تو اس زمہ دار خواجہ مقبول ہے ۔گزشتہ روز وادی نیلم کے نواحی علاقہ چانگن کے رہائشی نے مظفرآباد میں میڈیا کوداستان سناتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن چانگن کارہائشی نام نہاد لیڈر بنا بیٹھا ہے ، جس نے زبردستی مسلم لیگ ن میں شال کیاتھا تاہم پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر جان کادشمن بن گیا، ارباب اختیارسے تحفظ کی اپیل کرتے ہیں وحید میر نے میڈیا کوبتایا کہ خواجہ مقبول کہتاہے کہ ن لیگ چھوڑ کر جاؤ گئے کہاں ،زمین کے نیچے کردوں گا۔لیگی کارکن مقبول نامی شخص کی غریب شہریوں کودھمکیاں ، گزشتہ روز چانگن کے رہائشی تحریک انصاف کے رکن محمد وحید میر ، دلاور میر ، اشرف میر ، سعید میر ، قاضی میر اور نوشروان میر نے میڈیا کوبتایا کہ چانگن میں مقبول نامی شخص جو ن لیگ کا کارکن ہے نے ن لیگ چھوڑنے پر زندگی اجیرن بنادی ہے نوجوان راہنماؤں نے ڈی سی نیلم سے مطالبہ کیاہے کہ مذکورہ شخص نے جمہوریت کے نام پر ہمیں چانگن میں رہنا بھی محال کردیاہے ۔ خواجہ مقبول کیخلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ہمیں تحفظ فراہم کیاجائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…