اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کے تحقیقاتی اداروں کی مختلف ملزمان کے اثاثوں کے بارے میں مبالغہ آرائی نے نہ صرف کیس کمزور کئے بلکہ عام آدمی کا احتساب سے اعتماد بھی کمزور کیا دیا ہے ۔ حال ہی میں مختلف تفتیشی اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین بل گیٹس سے بھی زیادہ امیر ہیں حالانکہ حقائق اس سے قطعی مختلف ہیں ماضی میں اس طرح کا دعویٰ توقیر صادق سے متعلق کیا گیا کہ انہوں نے چیئرمین اوگرا کی حیثیت سے 84ارب روپے کی کرپشن کی لیکن عملی طور پر اس کو ثابت نہ کیاجاسکا ۔ تحقیقاتی اداروں کی دستاویزات میں ظاہر کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین اٹھاسی ارب ڈالر کے اثاثوں کے مالک ہیں احتساب اور تفتیش کے ذمہ دار اداروں کی طرف سے ڈاکٹر عاصم پر بدعنوان اور ناجائز طریقوں سے کمائی کی گئی دولت سے متعلق لاتعداد دستاویزات پر کام کرکے یہ الزامات عائد کئے ہیں تاہم یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا ان الزامات کو عدالت میں ثابت کیا جاسکے گا اور کیا ان الزامات میں مبالغہ آرائی سے تو کام نہیں لیا گیا احتساب اور تفتیش کے ذمہ دار اداروں نے اس طرح کے الزامات کے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق پر بھی عائد کئے تھے اور قومی ذرائع ابلاغ میں ان کو قومی خزانہ لوٹ کر ملک سے فرار ہونے والے شخص کے طور پر پیش کیا گیا تاہم ان پر تمام الزامات الفاظی جنگ ثابت ہوئے اور کوئی ایک الزام بھی عدالتوں میں ثابت نہیں کیا جاسکا اس طرح سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین پر اٹھاسی ارب ڈالر کا مالک ہونے کا الزام لگایا جارہا ہے تاہم کیا اس الزام کو عدالتوں میں ثابت کیاجاسکے گا ۔ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ اور دیگر دستاویزات کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین دبئی ، کویت امریکہ برطانیہ اومان اور قطر میں 36 کمپنیوں کے مالک ہیں اس کے علاوہ ان کی جائیداد اور دیگر کاروبار اور کک بیکس سے حاصل کی گئی دولت ہے ان پر منی لانڈرنگ ، دشتگردوں کو فنڈز کی فراہمی اور ایم کیو ایم اور لیاری گینگ کے دہشتگردوں کو طبی سہولیات کی فراہمی سمیت دہشتگردوں کے سہولت کار کے بھی الزامات ہیں ڈاکٹر عاصم پر غیر قانونی طور پر زمین اپنے نام ٹرانسفر کرنے کے الزامات ہیں ان پر کے ڈی اے میں 2.8 ایکڑ کا پلاٹ اور نارتھ ناظم آباد میں کینسر ہسپتال کیلئے 1347 مربع گز زمین لینے کا بھی الزام ہے ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ وہ ان تمام الزامات میں عدالتی کارروائی کا انتظار کررہے ہیں ڈاکٹر عاصم حسین جو سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ہیں انہیں سب سے پہلے رینجرز نے گرفتار کیا اور حیران کن طور پر انہیں دہشتگردوں کی مالی امداد ، منی لانڈرنگ زمین پر قبضے عوام سے دھوکہ دہی اور ریاستی اداروں میں بدعنوانی کے مقدمات میں ملوث کردیا گیا ابتداء میں ڈاکٹر عاصم کو دہشتگردوں کی مالی امداد کے باضابطہ الزام میں حراست میں لیا گیا تاہم جے آئی رپورٹ میں دہشتگردوں کے علاج کو دہشتگردوں کی مالی امداد کے طور پر ظاہر کیا گیا تاہم بظاہر یہ کوئی وجہ نہیں ہے بین الاقوامی طور پر میڈیکل کے تسلیم شدہ ضابطہ اخلاق کے مطابق اور ہمارے آئین کے مطابق ڈاکٹر نسل ، مذہب یا سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر مریض کا علاج کرے گا اور کسی کو انکار نہیں کرسکتا جس طرح مجرم کا دفاع کرنے والے وکیل کو مجرم نہیں کہا جاسکتا اسی طرح مجرموں یا دہشتگردوں کا علاج کرنے والا مجرم نہیں ہوسکتا ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم ڈاکٹرز ود آرٹ یارڈز نے افغانستان کے صدر قندوز میں طالبان کا علاج کیا اس تمام تر صورتحال میں ڈاکٹر عاصم کیخلاف مقدمات سیاسی ایجنڈا لگتے ہیں اس سے نہ صرف تفتیشی اداروں کی نااہلی بلکہ ان کی آزادی پر بھی قدغن بھی ظاہر ہوتی
ڈاکٹرعاصم بل گیٹس سے بھی زیادہ امیر،تحقیقاتی اداروں کاعجیب انکشاف
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پنشن میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا
-
سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار، صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا
-
15 ہزار ماہانہ تنخواہ پر کام کرنے والے سابق کلرک کی کروڑوں کی جائیداد نکل ...
-
پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے ایک اوراہم خبرآگئی
-
دو دریا پر بچوں سمیت خودکشی کرنے والے شخص کی لاش مل گئی
-
غیرت کے نام پر قتل کیے جانیوالے میاں بیوی اور بچے کی میتوں کو بلوچستان ...
-
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ
-
راولپنڈی،سیلابی پانی میں بیٹی سمیت ڈوب کر جاں بحق ہونیوالے ریٹائرڈ کرنل کی کار مل ...
-
26 آئی فون جسم پر چپکا کر سفر کرنے والی لڑکی کی اچانک موت
-
پنکھے بنانے والی کمپنیوں کے دفاتر میں چھاپے، قیمتوں میں مبینہ ردوبدل کے ثبوت حاصل ...
-
پیٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل کے بعد کرایوں میں کمی کے احکامات جاری
-
امریکی ٹیرف کے جھٹکے سے ایشیائی مارکیٹس مندی کا شکار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پنشن میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا
-
سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار، صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا
-
15 ہزار ماہانہ تنخواہ پر کام کرنے والے سابق کلرک کی کروڑوں کی جائیداد نکل آئی
-
پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے ایک اوراہم خبرآگئی
-
دو دریا پر بچوں سمیت خودکشی کرنے والے شخص کی لاش مل گئی
-
غیرت کے نام پر قتل کیے جانیوالے میاں بیوی اور بچے کی میتوں کو بلوچستان میں تدفین کی اجازت نہ ملی
-
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ
-
راولپنڈی،سیلابی پانی میں بیٹی سمیت ڈوب کر جاں بحق ہونیوالے ریٹائرڈ کرنل کی کار مل گئی
-
26 آئی فون جسم پر چپکا کر سفر کرنے والی لڑکی کی اچانک موت
-
پنکھے بنانے والی کمپنیوں کے دفاتر میں چھاپے، قیمتوں میں مبینہ ردوبدل کے ثبوت حاصل کیے گئے
-
پیٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل کے بعد کرایوں میں کمی کے احکامات جاری
-
امریکی ٹیرف کے جھٹکے سے ایشیائی مارکیٹس مندی کا شکار
-
راولپنڈی میں جرگے کے فیصلے پر خاتون کا قتل،رکشہ ڈرائیور وعدہ معاف گواہ بن گیا
-
مون سون کا چھٹا سپیل 5اگست سے شروع ہو گا؟، پی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا