ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

پی پی ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کا پانچ نایاب ہرنوں کا شکار

datetime 3  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مٹھی(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے تھر سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی فقیر شیر محمد بیلالانی نے ضلع تھرپارکر کی تحصیل نگر پارکر کے دیہی علاقے میں شکار کے دوران پانچ نایاب ہرنوں کو ہلاک کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق تھر میں پابندی کے باوجود نایاب ہرنوں کا شکار کرنے والوں میں فقیر شیر محمد بیلالائی کے ساتھ موجود دیگر افراد میں پی پی کے نواب شاہ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ اور لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی سردار خان چانڈیو بھی شامل تھے۔ ہرنوں کے شکار کے ساتھ ساتھ پی پی کے اراکین اسمبلی نے دیگر نایاب جانداروں کا شکار بھی کیا، جس کیلئے وائلڈ لائف کے متعلقہ ادارے سے اجازت نہیں لی گئی ۔تاہم بار بار رابطہ کرنے کے باوجود وائلڈ لائف یا پی پی کے مذکورہ اراکین اسمبلی کا مؤقف حاصل نہیں کیا جاسکا۔سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے رضا کاروں نے نجی ٹی وی سے بات چیت میں پی پی کے اراکین اسمبلی کے اقدام کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی پی کے رہنما تھر پارکر میں مرتے ہوئے بچوں کیلئے کچھ کرنے کے بجائے یہاں خوبصورت جانداروں کو ہلاک کرنے میں مصروف ہیں۔انھوں نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے اس پر از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔پاکستان ہندو کونسل کے چیف اور تھر سے مسلم لیگ (ن) کے منتخب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش وانکھوانی نے پی پی کے اراکین اسمبلی کی جانب سے ہرنوں کے شکار پر مذمت کی اور تھر میں نایاب ہرنوں کے شکار پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انھوں نے واقعے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ وہ تھر میں پابندی کے باوجود نایاب جانداروں کے شکار کے حوالے سے قومی اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…