جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

تحریک انصاف میں فیصل آباد جلسہ کے معاملے پر جھگڑا،متنازعہ خط کی تفصیلات منظر عام پر،خبررساں ادارے کادعویٰ

datetime 3  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے آٹھ مئی کو فیصل آباد میں ہونیوالے جلسے کے انعقاد پر مقامی پارٹی تنظیم شاہ محمود قریشی اور اس کے نامزد کارکن کی زیر نگرانی کام کرنے سے انکار کردیا ہے اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے نام خط میں اپیل کی ہے کہ شاہ محمود قریشی کا نامزد کردہ خرم منظور نہ صرف نااہل ہے بلکہ ذاتی نمود ونمائش کا شائق ہے پارٹی کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے عمران خان چوہدری اعجاز کی زیر نگرانی کمیٹی تشکیل دیں ۔ آن لائن کو ملنے والی معلومات کے مطابق فیصل آباد تحریک انصاف کے مقامی چالیس کے لگ بھگ رہنماؤں نے عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے نامزد کردہ خرم شہزاد کو ہٹا کر فوری طورپر ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جائے جو آٹھ مئی کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے موثر لائحہ عمل اختیار کرے ۔ واضح رہے کہ یکم مئی لاہور کے جلسہ کے بعد عمران خان نے اعجاز چوہدری کو فیصل آباد کے جلسے کے انعقاد کی نگرانی کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں لیکن شاہ محمود قریشی نے اصرار کیا کہ وہ اس جلسے کو زیادہ کامیاب بنا سکتے ہیں اور جلسے کے انتظامات کی ذمہ داریاں مقامی رہنما خرم شہزاد کے سپرد کریں اکتالیس رہنماؤں کی طرف سے شاہ محمود قریشی کے فیصلے کیخلاف بغاوت کردی گئی ہے اور عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ خرم شہزاد نہ صرف اس قابلیت کا حامل نہیں ہے کہ وہ اتنے بڑے جلسے کے انتظامات کی نگرانی کرسکے بلکہ وہ ہمیشہ پارٹی کارکنوں کو نظر انداز کرکے اپنی نمائش کرنے اور سولو فلائٹ کا شوقین ہے اس لئے چیئرمین تحریک انصاف پانچ ، سات بندوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دیں جس کی سربراہی چوہدری اعجاز کے سپرد کریں تاکہ پوری پارٹی مل کر کام کرسکے پارٹی کارکنوں کی بغاوت سے شاہ محمود قریشی کیلئے سبکی ہوئی ہے واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی گزشتہ روز وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی سے بھی مل چکے ہیں اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کیلئے گارنٹر مانگ چکے ہیں



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…