جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

فاروق ستارکے کوآرڈینیٹر کی رینجرز کی حراست میں ہلاکت،ایم کیو ایم نے بڑا اعلان کردیا

datetime 3  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈی نیٹر اور ایم کیوایم کے سینئر کارکن آفتاب احمد کی رینجرز کی حراست میں ماورائے عدالت ہلاکت کے خلاف آج بروز بدھ ملک بھرمیں پرامن یوم سوگ منایاجائے گا ۔اس بات کا فیصلہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے مشترکہ اجلاس میں کیاگیا ۔ قائد تحریک الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے اعلان کے مطابق یوم سوگ کے دوران کراچی سمیت ملک بھرمیں کاروبازی مراکز، عمارتوں، چوراہوں، بازاروں ، گلیوں اور دکانوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے ، سیاہ بینرز آویزاں کئے جائیں گے ،ملک بھرمیں آفتاب احمد شہید کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی جائے گی، ایم کیوایم کے زونل اور علاقائی دفاتر میں شہید کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے تاہم یوم سوگ کے دوران کاروباری، تجارتی ، تعلیمی سرگرمیاں اورٹرانسپورٹ جاری رہیں گی۔ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کہاگیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے گزشتہ تین برسوں کے دوران ایم کیوایم کے55 کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیاجاچکا ہے اور آج ایک اور بے گناہ کارکن کو ماورائے عدالت قتل کردیا گیا ہے ۔ اجلاس میں کہاگیا کہ ایم کیوایم ایک عوامی جماعت ہے جسے عوام کے مصائب ومشآجات کا اچھی طرح ادراک ہے لہٰذا عوام کی مشآجات اورتکالیف کا خیال رکھتے ہوئے ایم کیوایم کی جانب سے آفتاب احمد کی حراست کے دوران ہلاکت کے خلاف ہڑتال کے بجائے یوم سوگ منانے کافیصلہ کیاگیا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے کارکنان اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے حق پرست عوام سے پرزوراپیل کی کہ وہ رینجرز کی حراست میں ایم کیوایم کے سینئر کارکن آفتاب احمد کی ہلاکت کے خلاف آج بروز بدھ یوم سوگ میں بھرپورشرکت کریں، اس ظلم وبربریت کے خلاف سیاہ پرچم لہرائیں اور مثالی اتحاد کامظاہرہ کرتے ہوئے آفتاب احمد کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف اپنا پرامن احتجاج رجسٹر کرائیں۔رابطہ کمیٹی نے صدرمملکت ممنون حسین ، وزیراعظم محمد نواز شریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان،آرمی چیف جنرل راحیل شریف اوروزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ رینجرز کی حراست کے دوران آفتاب احمد کی ماورائے عدالت ہلاکت کا نوٹس لیاجائے اور اس عمل ملوث تمام عناصر کو گرفتارکرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے آفتاب احمد شہید کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلے دے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…