جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

ملزم آفتاب حسین کی ہلاکت کیسے ہوئی؟،ترجمان سندھ رینجرز نے وضاحت کردی

datetime 3  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی اور رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینئرفاروق ستار کے کوآرڈی نیٹر کے انتقال پر رینجرزنے کہا ہے کہ آفتاب حسین کا انتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہوا، انہیں منگل کی صبح سینے میں درد کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا۔ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم آفتاب حسین کا انتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہوا، ملزم کو منگل کی صبح سینے میں درد کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا۔ترجمان کے مطابق ملزم آفتاب حسین کو یکم مئی کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم آفتاب کو مختلف جرائم میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔دوسری جانب ڈاکٹرفاروق ستار نے آفتاب حسین کی موت کی تحقیقات کامطالبہ کیاہے۔ میڈیا سے بات چیت میں فاروق ستار نے اپنے کوآرڈی نیٹرکی ہلاکت پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ آفتاب حسین کی ہلاکت کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔ انھوں نے کہاکہ آفتاب حسین کی موت سے بڑاصدمہ پہنچا۔آفتاب حسین کی موت تشویشناک ہے۔فاروق ستارنے دعا کی کہ اللہ تعالی آفتاب حسین کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطاکرے۔انہوں نے کہاکہ اس موقع پرکوئی متنازع بات نہیں کرناچاہتا۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…