جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

گوجرہ،بدبخت باپ نے بیوی سمیت تین کمسن بیٹوں کے چھری سے گلے کاٹ ڈالے،دو بیٹے ہلاک

datetime 3  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گو جرہ (نیوزڈیسک) بدبخت باپ نے بیوی سمیت تین کمسن بیٹوں کے چھری سے گلے کاٹ ڈالے ،دو بیٹے ہلاک ،بیوی اور ایک بیٹے کی اسپتال میں حالت تشویشناک ۔دلخراش واقعہ نے پورے شہر کو سوگوارکردیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نواں لاہور کے نواحی چک نمبر 332ج ب دھنی پور کے زمیندار ولائیت اللہ کی اہلیہ شکیلہ بی بی اپنے بیٹوں ساتویں کلاس کے طالب علم بارہ سالہ علی حسن، چوتھی کلاس کے طالب علم نوسالہ حیدر علی ، سات سالہ دوسری کلاس کے طالب علم ثقلین اور چارسالہ اول کلاس کی طالبہ کائنات کے ہمراہ گھر میں سورہی تھی کہ اسکے شوہر ولائیت اللہ نے رات گئے اچانک تیز دھار چھری سے اپنے ساتھ لیٹے بیٹے نوسالہ حیدرعلی ، سات سالہ ثقلین کو چھری سے ذبح کر کے اپنے گھر کو خون میں نہلا دیا۔ بچوں کی چیخ وپکار سن کر اس کی اہلیہ شکیلہ بی بی نے مزاحمت کی تو ظالم شوہر نے اس پر بھی چھری سے وار کیے جس سے اس کی شہ رگ میں کٹ لگ گیا اور اسی دروان اس نے اپنے بارہ سالہ بیٹے علی حسن پر بھی طیش میں آکر چھری کے پے درپے وار کر کے شدید مضروب کردیا ،اسی دوران مقتول کمسن طالب علم بھائیوں کی اکلوتی کمسن چار سالہ بہن کائنات بھائیوں کی نعشوں کو پھلانگتے ہوئے باہر دوڑ گئی جوکہ معجزانہ طور پر بچ نکلی ۔خاتون اور اس کے بیٹے کی آہ بکا رپر اہل محلہ اور اسکے عزیز اکٹھے ہوگئے دلخراش واقعہ پر گاؤں میں کہرام مچ گیا ملزم کو اسکے بھائیوں نے پکڑ کر آلہ قتل سمیت پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے مقتولین کی نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے نواں لاہور رورل ہیلتھ سینٹر پہنچادیں اور زخمیو ں کو بھی رورل ہیلتھ سنٹرپہنچا یا گیا ۔جہا ں سے دونوں مضروب ماں بیٹے کو مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر دیا گیا ہے ۔جہاں ڈاکٹروں نے سر توڑ کوششوں کے بعد دو مقتول بچوں کی ماں کو بچا لیا۔مقتولین کی دادی اپنے قاتل بیٹے کو بددعائیں دیتی رہی اور اس کے مکروہ فعل پر اس کو پھانسی لگانے کا مطالبہ کرتی رہی ۔ مقتولین کے چچا خالد سمیت دیگر اہل دہیہ نے رورل ہیلتھ سنٹر میں صحافیوں کو بتایاکہ چھ گھنٹے گزرنے کے باوجود ہم رات سے صبح آٹھ بجے ڈاکٹر کی آمد کاا نتظار کر رہے ہیں اور پولیس کو کہا گیا کہ دونوں کمسن معصوم بچوں کی نعشوں کو ڈیڈ ہاؤس کی بجائے باہر کھلی ہوا میں رکھ دیں۔ گرمی کی شدت ہے مگر ہماری اس معا ملہ پر ایک نہ سنی گئی ۔ ننھے پھولوں کے قتل سے گاؤں میں کہرام مچ گیا۔اس دلخراش واقعہ کے بعد کے گا ؤ ں کا کوئی بچہ سکول نہ گیا۔ ننھے طالب علم اپنے مقتول ساتھی طالب علم بھائیوں کوباتیں کرتے ہوئے آنکھیں نم کرتے رہے ۔ پولیس ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قاتل ولائیت اللہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم مبینہ طور پر ذہنی مریض بھی ہے جبکہ پولیس اس بات کا تعین میڈیکل رپورٹ اور تفتیش کے بعد کرے گی ۔ گاؤ ں مذکورمیں ہونے والے دلخراش واقعہ سے شہر کی فضا بھی سوگوار رہی۔۔ تھا نہ نواں لا ہور پولیس نے شکیلہ بی بی کے بھائی چک نمبر 302 ج ب کے محمد اختر کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ہے ۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…