کراچی(نیوزڈیسک) کراچی کی قدیم بستی لیاری میں گینگ وار ملزمان نے ایک بار پھر منظم ہونا شروع کر دیاہے ،بھتہ خوری، اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی کے لیے نئے چہروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کیمطابق کراچی کے علاقے لیاری میں گینگ وار کارندوں نے دوبارہ منظم ہونا شروع ہوگئے ہیں۔پولیس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عزیر بلوچ گروہ کے سعید پٹھان ، خدا بخش عمرانی اور رمضان عرف رمضانی لیاری میں موجود ہیں جبکہ ملا سہیل، آغا زاہد اور اسماعیل افشانی بھی قدم جمارہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بابا لاڈلہ کے کمانڈر فیصل عرف سلمان ، ملک وزیر اور فیصل موٹا لیاری آگئے ہیں اور انکے ساتھ ایاز لاسی، یونس جدگال اورنصیر بلوچ نامی کمانڈر جرائم کے اڈے فعال کررہے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لیاری کے چار تھانوں کی حدود ان گینگ وار ملزموں کی پناہ گاہیں بن رہی ہیں جن میں چاکیواڑہ، کلاکوٹ، کلری اور بغدادی شامل ہیں ۔گینگ وار کے سلیم بلوچ گروہ، سعید پٹھان گروہ اور راجا پٹھان گروہ تاجروں اور بلڈرز کو بھتہ کے لیے دھمکا رہے ہیں ۔اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی میں تبزی ہے گینگ وار مافیا اپنے کالے دھندوں کے لیے نئے نوجوانوں کو استعمال کررہی ہے۔پولیس رپورٹ میں لیاری کے مخصوص علاقوں میں رینجرز کی اضافی چوکیوں اور آپریشن کو تیز کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔