اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

نواز شریف اور کلثوم نواز کے اثاثے منظرعام پر آ گئے

datetime 21  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعظم نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جن کی کل مالیت 1ارب 96کروڑ روپے ہے۔ نواز شریف کے دو گھروں کی مالیت 25کروڑ 40 لاکھ ہے ، کل چھ گھروں کی میں سے دو گھر نواز شریف جبکہ چار کلثوم نواز کے نام ہیں جن کی مالیت 43کروڑ 43لاکھ 38ہزار 830روپے ہے کل پانچ گاڑیوں کی مالیت ایک کروڑ بیالیس لاکھ 74ہزار ہے ، نواز شریف کے 7 اکاؤنٹس میں 6کروڑ 48لاکھ 54ہزار 749 روپے ہیں جبکہ کل نقدی 23 لاکھ 26 ہزار 253 روپے ہے ۔ کلثوم نواز کے تین اکاؤنٹس میں جمع رقم 75لاکھ 72ہزار 612ہے جبکہ نقدی 8لاکھ 67ہزار 555روپے ہے۔ 5 ملوں میں نواز شریف کے حصے کی مالیت 13 کروڑ 20 لاکھ 39 ہزار 930 روپے ہے 4 ملوں میں کلثوم نواز کے حصص کی مالیت 66 لاکھ 78 ہزار 720 روپے ہے جبکہ ان کے بیرون ملک کوئی جائیدادیں نہیں ہیں ۔جائیداد کی تفصیلات کے مطابق اپرمال لاہور پر گھر کی موجودہ قیمت 25 کروڑؔ روپے، جاتی عمرہ گھر کی مالیت 40 لاکھ روپے ، لاہور میں چار مختلف جگہوں پر زرعی اراضی کی مالیت 99 کروڑ 25 لاکھ 20 ہزار روپے جبکہ فیروز والا شیخوپورہ میں زرعی اراضی کی مالیت ایک کروڑ 78 لاکھ 12 ہزار 500 روپے ، فیروز والا شیخوپورہ ٹو میں زرعی اراضی 7 کروڑ روپے ، مری میں 10 کروڑ روپے مالیت کا گھر ، چھانگلہ گلی ایبٹ آباد میں 8 کروڑ 3 لاکھ 38 ہزار 830 روپے کا گھر ہے ۔نواز شریف کے عباس اینڈ کمپنی کاروبار کی محض10 ہزار روپے حسین نواز نے وزیر اعظم نواز شریف 19 لاکھ 96 ہزار 466 ڈالر بھیجے تھے ۔ دوسری بار ایک لاکھ 47 ہزار 568 یورو بھجوا دیئے تھے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کی چودھری شوگر مل کی مالیت 12 کروڑ ایک لاکھ 25 ہزار 380 روپے ، حدیبیہ انجیئرنگ کمپنی پرائیویٹ لمٹیڈ کی مالیت 22 لاکھ 21 ہزار 300 روپے ، حدیبیہ پیپرز ملز کی مالیت 34 لاکھ 34 ہزار 250 روپے ، محمد بخش ٹیکسٹائل مل کی مالیت 46 لاکھ 79 ہزار 500 روپے ،حمزہ سپنگ ملز کی مالیت 15 لاکھ 79 ہزار 500 روپے ، نواز شریف کی بینک کیش ایم سی بی لاہور کے اکاؤنٹ میں ایک کروڑ 73 لاکھ 98 ہزار 720 روپے ، سٹینڈرڈ چارٹر بنک واپڈا ٹاؤن لاہور کے اکاؤنٹ میں 3 لاکھ 40 ہزار 51 روپے ، اسی بینک میں دوسرے اکاؤنٹ میں ایک کروڑ 85 لاکھ 94 ہزار 98 روپے ، الائیڈ بنک گارڈن ٹاؤن لاہور کے اکاؤنٹ میں 3 لاکھ 97 ہزار 810 روپے ، سٹینڈرڈ چارٹر بنک لاہور کے اکاؤنٹ میں 2 کروڑ 23 لاکھ 74 ہزار 113 روپے ، اسی بنک میں دوسرے اکاؤنٹ میں 47 لاکھ ، 86 ہزار 734 روپے ، اسی بنک کے تیسرے اکاؤنٹ میں 9 لاکھ 43 ہزار 223 روپے ،نواز شریف کے پاس نقدی 23 لاکھ 26 ہزار 253 روپے ہے ، الیکشن کمیشن کے گوشوارے کے مطابق کلثوم نواز کے اثاثوں میں چودھری شوگر مل کی مالیت 51 لاکھ 26 ہزار 720 روپے ، کلثوم ٹیکسٹائل مل کی مالیت 50 ہزار روپے ، محمد بخش ٹیکسٹائل مل کی مالیت 10 لاکھ 21 ہزار ، حمزہ سپینگ ملز کی مالیت 4 لاکھ 81 ہزار ، پھنسے ہوئے قرضے عباس اینڈ کمپنی کی مالیت 84 ہزار 485 روپے ، مسٹر فاروق برکت کی مالیت 11 لاکھ روپے ، شمیم بیگم کی مالیت 16 لاکھ 50 ہزار روپے ہیں ۔جبکہ گاڑیوں کی تفصیلات یہ ہیں ۔ٹیوٹو ماڈل 2010 لینڈ کرورز گاڑی نمبر LEB-10-9057 کی قیمت 90 لاکھ روپے ، مرسڈیز ماڈل 1973 گاڑی نمبر LHD-280 کی قیمت 5 لاکھ روپے ، مرسٹڈیز بینز ماڈل 1991 گاڑی نمبر IDH-78 کی قیمت 30 لاکھ روپے ، ٹریکٹر ماڈل 2011 گاڑی نمبر LEH-11-7786 کی قیمت 6 لاکھ روپے ، نیوٹریکٹر کی قیمت 11 لاکھ 74 ہزار روپے ، کلثوم نواز کی جیولری کی مالیت 15 لاکھ روپے ، کلثوم نواز کے پاس نقدی 8 لاکھ 67 ہزار 555 روپے ہے ۔ کلثوم نواز کے بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات یہ ہیں ۔ ایچ بی ایل شریف ایجوکیشن کمپلیکس کے اکاؤنٹ میں 47 ہزار 385 روپے ، الائیڈ بنک لمٹیڈ ماڈل ٹاؤن لاہور کے اکاؤنٹ میں 13 ہزار 814 روپے ۔ سٹینڈرڈ چارٹر بنک گلبرگ کے اکاؤنٹ میں 75 لاکھ روپے 11 ہزار 713 روپے ہیں۔ الیکشن کمیشن گوشوارے کے مطابق فرنیچر ودیگر اشیاء کی مالیت 40 لاکھ روپے ہے جبکہ جنگلی پرندوں اور جانوروں کی مالیت 20 لاکھ روپے ہے ۔ یہ تفصیلات پارلیمانی کمیٹی کی ہدایت پر جاری کر دی گئیں ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے ایسا کوئی قانون موجود نہیں کہ اراکین اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں تاہم الیکشن کمیشن کے پارلیمانی کمیٹی کی ہدایات پر تفصیلات دوبارہ جاری کر دیں۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…