رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں جاری کارروائی روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

4  اپریل‬‮  2016

لاہور (نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں جاری کارروائی روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی۔رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حلقے کے ووٹرز نے میاں جاوید لطیف کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں بے بنیاد درخواست دائر کر رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر ضروری درخواست پر الیکشن کمیشن نے کاروائی شروع کر رکھی ہے لہٰذاعدالت اس کاروائی کو روکتے ہوئے درخواست مسترد کرنے کے احکامات صادر کرے۔حلقے کے ووٹر افضل ورک نے کہا کہ میاں جاوید لطیف کی گریجوایشن کی ڈگری جعلی ہے،وہ آئین کے آرٹیکل 62اور 63کے معیار پر پورا نہیں اترتے لہٰذانااہلی کی درخواست پر کاروائی نہ روکی جائے ۔ جس پر عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…