پاکستانی مہاجرین کو وطن واپس جانا پڑے گا، ترک وزیرداخلہ

4  اپریل‬‮  2016

انقرہ(نیوزڈیسک) ترک وزیر داخلہ نے افکان آلاکہاہے کہ یونان سے واپس بھیجے جانے والے پانچ سو غیر قانونی تارکین وطن کو رہائش گاہیں اور دیگر سہولیات مہیا کرنے کی تیاری مکمل کر چکے ہیں مگرپاکستانی مہاجرین کو جو بہتر مستقبل کا خواب لیے ترکی آئے ہیں انہیں واپس اپنے وطن جانا ہوگا،فرانسیسی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے ترک وزیرداخلہ افکان آلانے کہاکہ یونان سے واپس آنے والے ایسے غیر قانونی تارکین وطن جن کا تعلق پاکستان، افغانستان یا عراق سے ہو گا، انہیں ان کے آبائی وطنوں کی جانب واپس بھیج دیا جائے گا جب کہ شامی مہاجرین کو ترکی کے مختلف شہروں میں قائم پناہ گزینوں کے کیمپوں میں بھیج دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم ترکی آنے والے پانچ سو تارکین وطن کو وصول کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ ہم اپنی بساط کے مطابق انہیں رہائش فراہم کرنے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں،افکان آلا کا کہنا تھاکہ ہم یونانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ہم نے انہیں بتایا ہے کہ ہم 500 تارکین وطن واپس لینے کے لیے تیار ہیں۔ یونانی حکام نے ہمیں اب تک 400 غیر قانونی تارکین وطن کے نام مہیا کیے ہیں۔افکان آلا کا یہ بھی کہنا تھا کہ پچھلے دس دنوں کے دوران ترکی سے یونان جانے والے پناہ گزینوں کی تعداد کم ہو کر یومیہ 300 تک رہ گئی ہے۔ ان کے مطابق رواں برس کے آغاز سے اب تک ترکی نے انسانوں کی اسمگلنگ میں ملوث 1715 افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں سے ساڑھے تین سو کو جیل بھیجا جا چکا ہے۔ افکان آلا کا کہنا تھا کہ ترکی نے 27 لاکھ سے زائد شامی باشندوں کو اپنے ہاں پناہ دے رکھی ہے، جن میں سے صرف ایک چوتھائی کیمپوں میں رہتے ہیں جب کہ دیگر افراد ترکی کے مختلف شہروں میں آباد ہو چکے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…