جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

کس شخص کے اشارے پر اسلام آباد کا دھرنا ختم ہو سکتا ہے ؟ نجم سیٹھی کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 29  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معرو ف صحافی و تجزیہ نگار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جاری دھرنا جس شخص کے ایک اشارے پر ختم ہو سکتا ہے وہ انسان راحیل شریف ہیں ۔ایک نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب پر گفتگوکرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہاکہ آرمی چیف کو پتہ ہے کہ وہ ایک بات کریں گے تو سب گھر چلے جائیں گے ، انتظار ہورہاہے کہ نوازشریف کو جوکرناہے ، کرلیں ، جب ناکام ہوئے تو وہ کریں گے ، میاں نوازشریف بھی نہیں چاہتے کہ پہلے ہی مرحلے میں دھمکی دے کر فارغ کریں ، حکومت بھی پہلی سٹیج پر مداخلت نہیں چاہتی ، وزیراعظم کی عدم کامیابی پر جنرل راحیل شریف کی طرف سے کوئی پیغام جائے گااور یہ چلے جائیں گے۔ نجم سیٹھی کاکہناتھاکہ آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد ضرب عضب ، کراچی آپریشن ، پنجاب ، یہ سب کچھ انتظار کے بعد ہی ہوا ہے۔،یہاں بھی ایسا ہی ہوگا کر لیجئے اگر نہ ہوا تو بتا دیجئے گا۔ ابھی ہم طاقت استعمال نہیں کرناچاہتے ، دھمکی ہی کافی ہے۔ا±ن کاکہناتھاکہ ابھی یہ نہیں بتاسکتے کہ آرمی کی طرف سے کوئی پیغام جائے گایاوزیراعظم لین دین کریں گے لیکن تین چار دن یا زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے کے اندر یہ مظاہرین پرامن طورپر منتشر ہوجائیں گے۔
منیب فاروق کے آرمی چیف کے سنجیدہ میسج اور فوج کی طاقت سے متعلق سوال پر نجم سیٹھی کاکہناتھاکہ یہ مسئلہ ہے لیکن آپ اگر بے دردانہ طریقے سے طاقت استعمال کریں گے تو نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں ، آپ لڑرہے ہیں ، دوسری طرف ملک بھر میں بھارتی مداخلت موجود ہے ، افغانستان کا بارڈر مسئلہ بنا ہواہے جبکہ ایک صوبے میں علیحدگی کی تحریک چل رہی ہے ، آپ اس مرحلے میں نیا محاذ نہیں کھول سکتے ، حکومت کو ہر لمحے ایک قدم آگے بڑھانا ہے ، جب ایک دفعہ آپ ا±نہیں منتشر کرلیں تو پھر آپ کے پاس وقت ہے ، مقدمات بھی بناسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…