پشاور یونیورسٹی پاکستان کی پہلی پبلک سیکٹر یونیورسٹی بن گئی

17  مارچ‬‮  2016

پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور یونیورسٹی پاکستان کی پہلی پبلک سیکٹر یونیورسٹی بن گئی ہے جس نے داخلوں کے نظام کے ساتھ مینجمنٹ سسٹم کو مکمل طور پر کمپیوٹراز کرنے کے لئے باقاعدہ طور پر کام شروع کر دیا ہے۔ مذکورہ سسٹم جس کو کیمپس مینجمنٹ سلوشن اور انٹر پرائز ریسورس پلیننگ کا نام دیا گیا ہے کے ذریعے جامعہ میں ہر ایک طالب کا داخلے سے لیکر ، فیس کے نظام، امتحانات اور حاضری کو ویب پورٹل پر رکھاجائیگا جس کے ذریعے طلبہ کے حاضری ان کے والدین کے لئے میسر ہونگی اسکے علاوہ طلبہ کی دیگر مسائل و ضرروریات کو قوانین کے مطابق دفتروں کے چکر کاٹنے کی بجائے کمپیوٹر کے ایک کلک کے ذریعے حل کئے جاسکیں گے۔ اس ضمن میں جامعہ نے ان باکس ٹیکنالوجی کی خدمات لے لئے ہیں۔ پروگرام کے ذریعے ملازمین کے دیگر مسائل کو بھی آٹو میٹ کرکے ان کے حل کے لئے پوری اقدامات کئے جائینگے۔ معاہدے پر دستخط جامعہ کے ٹریژرر ڈاکٹر یورید احسن ضیاء و ان باکس کے نمائندے بلال نے وائس چانسلر جامعہ پشاور کی موجودگی میں کئے۔ اس موقع پر وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد رسول جان نے کہا کہ طلبہ ملازمین اور پبلک کو بہترین سروس فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے اور یہی وجہ ہے جامعہ نے لیڈ لیتے ہوئے اپنے تمام عمل کو کمپیوٹرایز کئے ہیں۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…