اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

ویمنز ڈے, پاکستانی خواتین ہر میدان میں اپنا لوہا منو ارہی ہیں

datetime 8  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان جیسے معاشرے میں گھر کی چاردیواری سے لے کرزندگی کے مختلف شعبہ جات میں خواتین کوجدوجہد کرنا پڑتی ہے پر باہمت خواتین ہارنہیں مانتیں آج پاکستانی خواتین ہر میدان میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں۔ سائنس کا میدان ہو تو آئن اسٹائن کا کشش ثقل کا نظریہ درست ثابت کرنےوالے ماہرین کی ٹیم میں شامل نرگس ماول والا کو دیکھیں ۔ امن وآشتی کی بات ہوتو امن کا نوبل انعام حاصل کرنےوالی ملالہ یوسف زئی کو دیکھیں ۔ کھیل کی دنیا ہوتو ایتھلیٹ نسیم حمیدکو دوڑتا دیکھیں۔فلم کی دنیا ہو تو 2 آسکر لینےوالی شرمین عبید چنائے کو دیکھیں ۔یہ روشن دماغ ،تروتازہ چہرے پاکستانی معاشرے کیلیے امید کی کرن نظر آتے ہیں۔ فضاؤں میں جنگی طیارہ اڑانےوالی پہلی پاکستانی خاتون پائلٹ عائشہ فاروق۔ خلا میں جانے کی تیاری کرنےوالی نمیراسلیم،ماؤنٹ ایورسٹ سرکرنےوالی ثمینہ بیگ ۔مائیکروسافٹ کی دنیا میں نام بنانے والی ارفہ کریم ،پاکستانی تیراک کرن خان اوردہشتگردوں سے برسر پیکار بہادر خواتین کمانڈوز نے اس سوچ کو غلط ثابت کردیا ہے کہ لڑکیاں ایسے کام نہیں کرسکتیں جو کام صرف مرد کرتے ہیں۔ قومی اسمبلی کا ایوان ہو یا سیاسی میدان ،زبان وادب کی بات ہو یا ثقافت کے انداز،کاروباری دنیا ہو یا صحافت کامشکل محاذ،خواتین ہر جگہ کامیابی سے مشکلات کو شکار کررہی ہیں ۔عورت ہر روپ ،ہر رشتے اور ہر مقام پر قابل احترام ہے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…