بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

سائنس و ٹیکنالوجی کےساتھ سوشل سائنسز پرخصوصی توجہ دینا ہوگی، وزیر اطلاعات

datetime 25  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ تعلیم کا فروغ حکومت پاکستان کی ترجیحات کا لازمی جزوہے وزیراعظم نواز شریف تعلیم کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ اور سوشل سائنسز کی تعلیم پربھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ سوشل سائنسز کی تعلیم معاشرے کی نشو و نما میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے۔جنگ رپورٹرپرویز شوکت کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات انٹر یونیورسٹی کنثورشیم برائے سوشل سائنسز اور جنگ میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ایشیا ءکی تاریخ کی پہلی سوشل سائنسز ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے۔ دو روزہ سو شل سائنسز ایکسو پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہے ،جس میں مختلف یونیورسٹیزکے وائس چانسلرز کالجوں کے پرنسپل، پبلشرز سفارتکاروں ، این جی اوز اور آرٹسٹوں کے علاوہ والدین اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔والدین اور سٹوڈنٹس نے اس نمائش کو تعلیم کی ترقی کےلئے انتہائی مفید قرار دیا۔قبل ازیں چیئرمین انٹر یونیورسٹی کنثورشیم وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر علی خان نے ایکسپو کے مقاصد بیان کئے اور کہا کہ سوشل سائنسز کی ترقی سے معاشرے کی بہت سی خامیوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ایکسپو کا انعقاد کرنے والے آرگنائزر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ہمیں سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ سوشل سائنسز کی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دینی چاہیے حکومت سوشل سائنسز کی ترقی کےلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کےلئے تیار ہے۔دنیا کے بڑے بڑے ممالک میں سوشل سائنسز کو بہت اہمیت دی جاتی ہے یہی وجہ ہے ان کے عوام اور معاشرے کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ایکسپو میں چار سدہ یونیورسٹی، پرسٹن یونیورسٹی،نیشنل بک فاﺅنڈیشن، پارلیمنٹری فورم،ٹورازم، مختلف اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اور اپنے اپنے سٹال لگائے۔ اس کنثورشیم میں اکتیس یونیورسٹیاں شامل ہیں۔کانفرنس میں دوسروں کے علاوہ بین الاقوامی شہرت یافتہ سوشل سائنسدان ڈاکٹر گریس کلارک ، وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی، ڈاکٹر احسان علی، ریکٹر کامسٹس یونیورسٹی ڈاکٹر جنید زیدی، نیشنل کوآرڈی نیٹر انٹر یونیورسٹی کنثورشیم محمد مرتضی نور نے شرکت کی اورسوسائٹی میں سوشل سائنسز کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر عبدالوالی خان یونیورسٹی چترا ل کیمپس کے زیر اہتمام شمالی علاقہ جات کی عکاسی کرتا ہوا میوزیم بنایا گیا جو لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا۔ واٹر کلر پینٹنگ کا مقابلہ بھی کروایا گیا اورواٹر کلر سوسائٹی پاکستان کی جانب سے دنیا کی سب سےبڑی ساٹھ فٹ لمبی واٹر کلر پینٹنگ کا اہتمام کیاگیا اور نیا ریکارڈ بنایاگیا۔ اس سے قبل اٹلی میں 43 فٹ لمبی واٹر کلر پینٹنگ کا ریکارڈ موجود ہے۔واٹر کلر سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عطا نور ڈوگن نے کہا کہ آج دنیا کی تاریخ میں پہلی دفعہ ساٹھ فٹ لمبی واٹر کلر پینٹنگ کا اہتمام کیاگیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…