نارنگ منڈی (نیوزڈیسک)مریدکے نارووال روڈپرچک بھلہ کے قریب دن دیہاڑے ڈاکوﺅںنے نوبیاہتاجوڑے کو 20لاکھ روپے مالیتی طلائی زیورات ،50ہزارروپے نقدی اورموبائل فونزسے محروم کردیااورفرارہوگئے ، لٹنے والے خاندان پرغشی کے دورے ،سڑک پردھرنادیکرشدیداحتجاج کرتے رہے ،پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرلی ۔بتایاجاتاہے کہ بدوملہی کے رہائشی طلحہ شبیراپنے نوبیاہتا بیٹے ظہیراحمداوردلہن سمیت پانچ افرادکے ہمراہ کارنمبری ایل ای اے 5370پر سادھوکی جارہے تھے کہ دن دہاڑے مصروف ترین شاہراہ پر2مسلح ڈاکوﺅںنے گن پوائنٹ پرسرعام کارکوروک کر لوٹ لیا اور اسلحہ لہراتے للکارے مارتے فرارہوگئے ۔لٹنے والاخاندان شام تک سڑک پردھرناریتے روتااورچیخ وپکارکرتارہا۔تھانہ نارنگ منڈی پولیس مصروف تفتیش ہے ڈکیتی کی واردات پرعلاقہ میںخوف وہراس پھیل گیاواضح رہے کہ گذشتہ روزدلہا ظہیراحمد کی شادی ہوئی تھی ۔