ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

نیب کے پر نہیں کاٹ رہے ٗ ہر طرح کے احتساب کیلئے تیار ہیں ٗرانا تنویر حسین

datetime 22  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نیب کے پر نہیں کاٹ رہے ٗ ہر طرح کے احتساب کیلئے تیار ہیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بدعنوانی کی روک تھام کیلئے ادارے اپنا کام کر رہے ہیں، آصف زرداری اور خورشید شاہ کی نیب پر تنقید بلاجواز ہے اور یہ بالکل چور کی داڑھی میں تنکے کے مترادف ہے۔ چوہدری نثار علی خان حکومت کا ایک اہم حصہ ہیں،پیپلز پارٹی کی تنقید سے چوہدری نثار علی خان کے کام پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ نیب کے پر نہیں کاٹ رہے بلکہ ہر طرح کے احتساب کیلئے تیار ہیں تاہم نیب میں بھی بہتری کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ادارہ اب بھی اسی طرح کام کر رہا ہے جیسا مشرف نے بنایا تھا۔اداروں پر بے جا تنقید نہ کی جائے بلکہ مثبت تجاویز دی جائیں اور ان کا خیرمقدم کریں گے ۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ میگا پراجیکٹس کا تعلق جس مرضی جماعت سے بھی ہو، احتساب ہونا چاہئے اور رانا مشہود سمیت ہر کوئی جوابدہ ہونا چاہئے جبکہ رانا مشہود کے خلاف اگر کچھ بھی ہوا تو تحقیقات میں سامنے آ جائے گا۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…