ملتان(نیوز ڈیسک)ملتان کے علاقے بدھلہ سنت میں تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان اسپتال میں د م توڑ گیا۔ مقدمہ درج کرانے پر مخالفین نے محمد عابد کی ٹانگ کاٹ دی تھی۔اسپتال ذرائع کے مطابق ملتان کے علاقہ بدھلہ سنت کے رہائشی محمد عابد کو گزشتہ رات تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا جو آج صبح دم توڑ گیا جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی گئی ہے۔دوسری جانب تھانہ بدھلہ سنت میںمحمد عابد کے بھائی محمد خالد کی مدعیت میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت محمد عمر دراز ، اشرف اور عرفان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم اب تک کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا گیا۔ محمد عابد کی ٹانگ تینوں ملزمان نے 6 ماہ قبل چوری کے مقدمہ میں نامزد کرنے پر کاٹی تھی a