کوئٹہ(نیوز ڈیسک)قلات اور کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گرد ونواح میں گزشتہ روز کی نسبت سردی کی شدت میں قدرے کمی ا?ئی ہے تاہم موسم سرد اور خشک ہے، کم سےکم درجہ حرارت صفر ریکارڈ کیا گیا ہے۔قلات میں کم سے کم صفر،ڑوب میں 2،دالبندین میں 3اور سبی میں کم سے کم 5درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ا?ئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے