کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن میں پولیس نے کارروائی کرکے پولیس پر حملوں اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر اورنگی ٹاﺅن میں کٹی پہاڑی پر چھاپہ مارا گیا،جس کے دوران ایک ملز م کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم پولیس پر حملوں، منشیات فروشی اور بھتہ خوری میں ملوث ہے،ملز بدنام زمانہ منشیات فروش بھالو کا ساتھی ہے،سی ٹی ڈی کے ہاتھوں بھالو کے مارے جانے کے بعد سے ملز م شہر سے فرار ہوگیا تھا۔