پشاور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دو سو ارب روپے اورینج ٹرین پر ضائع کرنے کے بجائے خیبر پختونخوا میں توانائی کے منصوبوں پر خرچ کرتی تو ملک بجلی اور گیس کی پیداوار میں خود کفیل ہوتا ¾کے پی کے حکومت کوناکام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔اتوار کو پشاور کے علاقے اضاخیل کے دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت میں عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں چھ مقامات پر گیس کے ذخائر کا پتہ چلا ہے مگر تاحال کنوئیں کھودنے کے لئے اقدامات نہیں کئے گئے۔امریکی کمپنی یہاں گیس کے منصوبوں پر سو ملین ڈالر سرمایہ کاری کےلئے تیار ہے لیکن اسے این او سی جاری نہیں کیا جارہا ¾ صوبے کے دس مقامات سے گیس نکالنے کے لئے کمپنیاں اجازت نامہ مانگ رہی ہیں مگر وفاقی حکومت نہیں دے رہی۔عمران خان نے کہا کہ توانائی کی کمی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ، لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ¾مگر حکمرانوں کو عوام کی کوئی پروا نہیں۔ عمران خان نے کہاکہ ایل این جی معاہدوں اور اورنج ٹرین پر 200 ارب روپے لگانے کے بجائے خیبر پختونخوا میں قدرتی ذخائر پر پیسہ لگائیں تو پورے ملک کو فائدہ ہوگا ۔ عمران خان نے کہا کہ متنی کے اردگرد چھ مقامات پر گیس کے ذخائر ہیں جہاں لوگ خود کام کرتے ہیں ، عمران خان نے کہا کہ کے پی کے سے یومیہ 2 لاکھ بیرل تیل نکل سکتا ہے ۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ توانائی کا بحران ہے اور خیبر پختونخوا میں 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، پختونخوا میں موجود گیس کے ذخائر سے سستی بجلی حاصل کر کے توانائی بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے، امریکی کمپنی یہاں 100 ارب روپے کی سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہے۔ وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ کے پی کے حکومت کوناکام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے” حکومت اور وزارت ریلوے کے پی کے میں ریلوے ٹریک اور بس لین کی اجازت نہیں دے رہی“ پشاور ریلوے ٹریک پانچ سال سے بند ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ ملک کاسب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے۔