لاہور( نیوزڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد قوم کو سیاستدانوں اور حکمرانوں بارے سچ بتانے کیلئے حلف اٹھا کر کتاب لکھیں گے ۔شیخ رشید احمد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”فرزند پاکستان “کے بعد ایک اور کتاب ” سب اچھا ہے “کا مسودہ تیار ہے لیکن اسے مکمل کرنے کےلئے وقت نہیں مل رہا ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں ایک ایسی کتاب لکھوں گا جس میں حلف اٹھا کر تما م سیاستدانوں اور حکمرانوں بارے سچ بتاﺅں گا ،چاہے مجھے لوگ مار دیں ۔ میں سچ لکھوں گا تاکہ قوم کو سمجھ آئے۔