گوجرانوالہ (نیوزڈیسک)گوجرانوالہ میں خاتون نے تصویریں بنانے پر منچلوں کی درگت بنا دی، سیر کےلئے آنے والوں نے واقعہ کی ویڈیوز بنانے کے بعد سکیورٹی گارڈز سے مل کر دونوں کی خاتون سے جان بخشی کرائی ۔گوجرانوالہ کے گلشن اقبال پارک میں دو منچلے پارک میں سیر کرتی خواتین کی تصویریں بنا رہے تھے کہ بیٹی اور نواسی کے ساتھ آئی خاتون کے ہتھے چڑھ گئے۔ خاتون نے دونوں کی جوتوں سے خوب تواضع کی ۔ اس دوران پارک میں آئے ہوئے لوگ پہلے موبائل سے ویڈیوز بناتے رہے اور بعد ازاں سکیورٹی گارڈز کے ساتھ مل کر دونوں کی خاتون سے جان بخشی کرائی ۔ اس دوران ایک موقع ملتے ہی بھاگ نکلا جبکہ دوسرے کو گارڈز اپنے ساتھ لے گئے۔