تیمرگرہ (نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات،تاریخ کاحیرت انگیز واقعہ، یوسی سلطان خیل میں بیٹے نے باپ کو شکست دید ی۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کی مطابق لوئر دیرکی تین تحصیل کونسلوں طورمنگ ون میں اے این پی کے ملک آفتاب 1282 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے اوراسی طرح جماعت اسلامی کے ملک اعجازنے1091ووٹ لیکردوسری پوزیشن حاصل کی تحصیل کونسل کوٹیگرام میں قومی وطن پارٹی کے مرحوم سابق ضلعی صدر محمد عمر کے بیٹے توصیف عمر نے 1915 ووٹ پہلے اورجماعت اسلامی کے ظاہرشاہ نے1111 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے تحصیل کونسل سلطان خیل کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کی مطابق تحصیل کونسل سلطان خیل پر بیٹے نے باپ کو شکست دیدی جہاں جماعت اسلامی کے امیدوار ملک حیات نے1067 ووٹ لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل باپ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک محمد خان نے 878 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل اسی طرح کسی بھی جگہ کوئی خاتون امیدوار یا خواتین ووٹرز نے ووٹ نہیں ڈالا،یوسی طورمنگ ون میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماءسمیع اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طورمنگ ون میں سیاسی جماعتوں نے باہمی مشاورت اور معاہدے کی روشنی میں خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پاپندی عائد کی ہے اسی طرح دلچسپ صورتحال ویلج کونسل خال میں خواتین کے نشست پر دو خواتین امیدواروں خاتون بی بی اور حسن جمال بی بی کے درمیا ن مقابلہ تھا مگر خواتین امیدوار خود ووٹ ڈالنے نہیں آئیں۔