کراچی (نیوزڈیسک )ڈاکٹر عاصم کا دست راست! وہی ہوا جس کا ڈرتھا،سیکورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں، کراچی کے علاقے ایف بی ایریا سے ڈاکٹر عاصم کا دست راست شکیل لاپتہ ہوگیا ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم اور پیپلز پارٹی کے سابق وزیر ڈاکٹر عاصم کا دست راز شکیل لاپتہ ہوگیا ذرائع کے مطابق شکیل سے اس کے اہل خانہ کا رابطہ نہیں ہوسکا تاہم اہل خانہ کی جانب سے پولیس سے رجوع کیا گیا ہے ۔ تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تاحال رپورٹ درج نہیں کرائی گئی ضلع سینٹرل کے کسی تھانے میں کوئی درخواست بھی موصول نہیں ہوئی تاہم درخواست درج ہونے کے بعد قانونی کارروائی کی جائیگی ۔