اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کیلئے ایک اورپریشانی کھڑی ہوگئی ،اہم رہنما پر گزشتہ سال کے کیس پر قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا،رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کے خلاف قتل کے مقدمہ میں تیز رفتاری اور قتل بالخطاء کی دفعات شامل۔ ایڈیشنل سیشن کے حکم پر شیخ روحیل اصغر کیخلاف سکیورٹی گارڈ کو گاڑی سے کچلنے کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے۔ سیکورٹی گارڈ کی اہلیہ شاہین بی بی نے لیگی ایم این اے کیخلاف ایف آئی آر درج نہ ہونے پر مقامی عدالت سے رجوع کیا تھا۔ شیخ روحیل اصغر نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ گاڑی ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا اور وہ خود گاڑی میں موجود ہی نہیں تھے۔ سیکورٹی گارڈ شیخ روحیل اصغر کی گاڑی کے نیچے آ کر 10 اگست 2015 کو جاں بحق ہوا تھا۔