جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم بری طرح ناکام

datetime 21  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نواز شریف کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم بری طرح ناکام ہوگئی ہے ،20دنوں میں تاجر برادری کی جانب سے 110کے قریب ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے ہیں ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں ناکامی کے بعد ایف بی آرنے اربوں روپے کی بنک ٹرانزیکشن کرنے والے بڑے بڑے تاجروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیا ہے ،یکم مارچ سے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6فیصدکرنے کے ساتھ ساتھ لاکھوں روپے کے بجلی گیس اور ٹیلی فون کے بل ادا کرنے والے تاجروں کو نوٹسز جاری کرنے کے ساتھ ساتھ پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی سکیم جو ٹیکس ادا نہ کرنے والے بڑے بڑے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور ان کے کالے دھن کو سفید کرنے کے لئے شروع کی گئی تھی ابھی تک ناکامی سے دوچار ہے حکومت کی جانب سے مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پرنٹ اور الیکٹرانیک میڈیا پر کروڑوں روپے کے اشتہارات دینے کے ساتھ ساتھ ملک کے چاروں صوبوں میں ہول سیل مارکیٹوں میں اربوں روپے کا کاروبار کرنے والے بڑے بڑے تاجروں کے ساتھ میٹنگز کا انعقاد کیا گیا مگر اس کے باوجود تاجر برادری کی جانب سے ٹیکس ایمنسٹی سکیم پر کسی قسم کا مثبت ردعمل سامنے نہ اسکااورسکیم کے انعقاد کے 20دن گزر جانے ابھی تک صرف110کے قریب ٹیکس گوشوار تاجر برادری کی جانب سے جمع کرائے گئے ہیں ذرائع کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعدحکومت نے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے ذرائع کے مطابق گذشتہ سال جولائی سے فروری تک پاکستان کے مختلف بنکوں کے زریعے42کھرب روپے کی بنک ٹرانزیکشن کی گئی ہیں جس پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 12ارب روپے سے زائد ٹیکس وصو ل کیا گیا ہے جس کے بعدایف بی آر نے بنکوں میں اربوں روپے کا سرمایہ رکھنے والے بڑے بڑے تاجروں اور لاکھوں روپے بجلی فون اور گیس کی مد میں اد ا کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور تمام بڑے بڑے ٹیکس نادہندگان کو مارچ کے مہینے میں نوٹسز جار ی کئے جا رہے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…