سوات (نیوز ڈیسک) پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جسکی شدت 5.9ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 157کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے سوات ،چترال ،نوشہرہ ،مردان ، دیر اور گردو نواح میں محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے۔