لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) نے پنجاب کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دی ہیں چودھری شجاعت حسین نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) نے پنجاب بھر کے تمام اضلاع ، ڈویژن اور تحصیل کی سطح کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دی ہیں اور اس کا نوٹیفیکیشن پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے جاری کر دیا ہے نوٹیفیکیشن کے مطابق تین ماہ میں پنجاب بھر کی نئی تنظیم سازی کی جائے گی اور آئندہ ماہ ضلع سطح پر آرگنائزر مقرر کر کے تنظیم نو کا آغاز کیا جائے گا ۔