لاہور(نیوزڈیسک) بھارتی اداکارہ شرمیلہ ٹیگور کو امیگریشن حکام نے سفری دستاویز مکمل نہ ہونے پر بھارت واپس جاتے ہوئے واہگہ بارڈر پر روک لیا ہے۔میڈ یا رپورٹس کیمطابق شرمیلہ ٹیگور کو سفری دستاویزات اور پولیس رپورٹ مکمل نہ ہونے پر روکا گیا ہے تاہم پولیس رپورٹ مکمل ہونے کے بعد انہیں بھارت جانے کی اجازت دی جائے گی۔شرمیلہ ٹیگور لیٹریری فیسٹیول میں شرکت کیلئے پاکستان آئی تھیں۔امیگریشن قوانین کیمطابق کسی بھی غیر ملکی کیلئے ملک چھوڑنے سے پہلے پولیس کو اطلاع کر نا ضروری ہوتاہیتاہم شرمیلہ ٹیگور نہ پولیس کو اطلاع نہیں کی جس پر انہیں روکا گیا ہے۔