منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم کرپٹ مافیا کو بچانے کیلئے نیب پر دباؤ نہ ڈالیں،شاہ محمود قریشی

datetime 21  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سابق وائس چیئرمین ووزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کرپٹ مافیا کو بچانے کیلئے نیب پر دباؤ نہ ڈالیں۔ حکومتی ناقص کارکردگی نے غریبوں، محنت کشوں اور کسانوں کا جینا محال کردیا ہے ۔پی آئی اے کے ملازمین کو شوکاز نوٹس دینا قانون وآئین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ لیگی نام نہادتجربہ کار معاشی ٹیم نے ملکی معیشت کو بہتر کرنے کی بجائے بیرونی قرضوں کے لاتعداد بوجھ میں جکڑ کررکھ دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے رہنما ملک اسلم گڈو اور چیئرمین سی سی 94ملک اکبر علی صدرواراکین دی ورلڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے غریب نادار بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نااہل وزیروں، مشیروں کی غلط پالیسیوں نے تاجروں، صنعت کاروں کو کنگال اور ٹیکسٹائل سیکٹر کے 700یونٹوں کو بند کروادیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ریاستی اداروں کو اپنا سمجھتی تو کبھی اونے پونے لوٹ سیل نہ لگاتی۔ نجکاری کے وقت ملازمین کو کمپنیوں کے رحم وکرم پر چھوڑنے سے بہت بڑا بحران آنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے سماجی کام مردہ معاشرے میں زندگی کی علامت ہیں۔آج کے نفسا نفسی کے دور میں مساوات محمدی کے تحت خدمت کا کام عظیمت کاراستہ ہے۔ حکومتوں کے کام مخیر حضرات کررہے ہیں اس پر حکومتوں کے سوشل ویلفیئر محکموں کو بھی عبرت پکڑنی چاہئے۔دی ورلڈ ویلفیئر سوسائٹی کے تمام اراکین اور باؤ عبدالعزیز ، ملک محمد اسلم گڈو، ملک علی اکبر جیسی شخصیات اور تعاون کرنے والے تمام مخیر حضرات دلی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے غریب گھرانوں کی بچیوں کی رخصتی کا اہتمام کیا۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…