کراچی(نیوز ڈیسک)حکومت سندھ نے صوبے بھر میں ملازمتوں پر عائد پابندی ختم کردی ہیں رواں مالی سال کے دوران 25 ہزار نئی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کیا جاچکا ہے پچھلے سال کے آخر میں جبکہ بلدیاتی الیکشن کا اعلان ہوا تھا تو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر حکومت سندھ نے تمام محکموں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کی تھی دو روز قبل وزیر اعلیٰ سندھ کو پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے فون کرکے وزیر اعلیٰ کو نئی بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر جمعہ کی شب وزیر اعلیٰ کے حکم پر چیف سیکریٹری نے بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ۔