کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کی آل پارٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینے تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی کے گھر پہنچ گئے ۔ پیپلزپارٹی کے وفد میں سینٹرتاج حیدر,نجمی عالم,وقار مہندی اور راشد حسین ربانی شامل تھے ۔پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں نے ڈاکٹر عارف علوی کو آل پارٹی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔پیپلزپارٹی نے سندھ میں ہونیوالی مردم شماری پر 21 فروری کو آل پارٹی کانفرنس طلب کی ہے۔