نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو بھارتی نجی کالج میں خطاب کرنے سے روک دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے نوئیڈا کے کالج میں(آج) ہفتہ کو خطاب کرناہے تاہم بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر کو خطاب کرنے کی اجازت نہیں دی ۔