پختون قوم اپنے بہتر مستقبل کیلئے سوچ و بچار کرے، ریحام خان

19  فروری‬‮  2016

چارسدہ(نیوز ڈیسک)سیاسی و سماجی شخصیت اور سینئر فی میل جرنلسٹ ریحام خان نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیںکہ پختون قوم ایک بہادر قوم ہے لیکن اس بہادری کے نام پر پختونون کو ہمیشہ استعمال کیا گیا ہے ابھی وقت آ گیا ہے کہ پختون قوم اپنے بہتر مستقبل کیلئے سوچ و بچار کرے اور ہر حالت میں تعلیم حاصل کریں وہ باچا خان یونیورسٹی کے دورہ کے موقع پر طلباءسے بات چیت کر رہی تھیں ۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشریف اوروزیر داخلہ چوہدری نثار کو چاہےے تھا کہ وہ باچاخان یونیورسٹی کا دورہ کرکے یونیورسٹی کے طلباءکا حوصلہ بڑھا تا لیکن ان کے نہ آنے سے یونیورسٹی کے طلباءمیں کافی غم و غصہ پانا حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہونا چاہےے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی کے شہیدوں کیلئے بھی ارمی پبلک سکول کے شہیدوں جیسا پیکج دیا جائے اور باچا خان یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے ۔انہوں نے طلبا ءسے محاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ دہشت گردی کا مقابلہ قلم سے کرے اور اپنی تمام تر توجہ اپنی تعلیم کی حصول پر مرکوز رکھے ۔ انہوںنے کہا کہ وہ بہت جلد چارسدہ کے دوردراز علاقوں میں غریب بچوں کیلئے سکول اور ووکیشنل سنٹرز قائم کرینگے ۔اس موقع پر وائس چانسلر فضل رحیم مروت ، یونیورسٹی کے انتظامیہ اور طلباءنے ریحام خان کے یونیورسٹی آمد پر شکریہ ادا کیا ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…