اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شوگر مافیا کا چینی کی بر آمد کا ڈرامہ رچا کر عوام کی جیبوں سے 55 ارب بٹورنے کا منصوبہ سامنے آگیا دسمبر سے اب تک 8 ارب بٹورے جاچکے ہیں ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق شوگر مافیا نے مارکیٹ سے چینی غائب کرکے چینی کی برآمد کیلئے ڈرامہ رچایا اور حکومت نے پانچ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے کر قیمتوں میں اضافے کی راہ ہموار کی پانچ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت ملنے کے بعد دسمبر سے اب تک چینی کی قیمت میں آٹھ روپے فی کلو اضافہ کیاجاچکا ہے اور عوام کی جیبوں سے آٹھ ارب روپے بٹورے جاچکے ہیں رپورٹ کے مطابق پانچ لاکھ ٹن سے 75 روز میں اب تک 22 ہزار ٹن چینی برآمد کی گئی اور ملک میں موجود چینی کے نرخ بڑھا کر عوام سے رقم انوکھے طریقے سے لوٹی گئی اس منصوبے کے تہت عوام کی جیبوں سے 55 ارب روپے بٹورے جائیں گے اور شوگر ملز مالکان حکومت سے سات ارب روپے کی سبسڈی لے کر بھی اربوں روپے بٹوریں گے۔