کراچی(نیوزڈیسک)اعلی تعلیم میں پاکستان بنگلہ دیش سے بھی مات کھاگیا۔پاکستان140 میں سے 124ویں جبکہ بنگلہ دیش122ویں نمبرپرآگیا،پڑوسی ملک بھارت کا90 نمبرہے۔گلوبل کمپٹیٹونس نے سال 2015-16 کی رینکنگ رپورٹ جاری کردی ہے ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کارکردگی کے لحاظ سے اعلی تعلیم و تربیت کے میدان میں 140 میں سے 124ویں نمبر پر ہے جبکہ بھارت اس فہرست میں 90ویں نمبر پر ہے۔اعلی تعلیمی میدان میں پاکستان سے پیچھے رہ جانے والے ممالک میں ایتھوپیا، یوگنڈا اور نائجیریا جیسے ملک شامل ہیں۔ فہرست میں پاکستان کا 124ویں نمبر پر آنا ہائر ایجوکیشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔فہرست میں پہلا نمبر سنگاپور کا ہے جبکہ امریکا چھٹے، برطانیہ 18ویں، قطر 27ویں، ملائیشیا 36ویں، متحدہ عرب امارات 37ویں، سعودی عرب 49ویں، تاجکستان 75ویں، کینیا 98ویں، بھوٹان 103ویں، مصر 111ویں، نیپال 113ویں اور بنگلادیش 122ویں نمبر پر ہے۔رپورٹ کے مطابق چین 68ویں نمبر جبکہ ایران 69ویں نمبر پر ہے۔ہمسایہ ممالک میں پاکستان کا آخری یعنی چوتھا نمبر ہے جبکہ سارک ممالک (بھوٹان، نیپال، بھارت، سری لنکا، بنگلادیش وغیرہ)میں بھی پاکستان اعلی تعلیم کے میدان میں سب سے آخری نمبر پر ہے۔