کراچی(نیوز ڈیسک )کراچی کے علاقے کلفٹن میں ماں کو قتل کرنے والے بد نصیب بیٹے نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروادیاہے۔ قاتل کا کہنا ہے کہ روز روز کے جھگڑوں سے تنگ آکر ماں کو قتل کیا۔بدنصیب شقی القلب غلام ربانی نے دنیا میں ہی اپنی جنت کو کھو دیا۔والدہ کو چھریوں کے پے در پے وار کرکے ابدی نیند سلانے والے بے رحم قاتل بیٹے نے پولیس کا اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔ملزم کا کہنا ہے کہ اس کی ماں اور اہلیہ اس کی بہن کے خلاف تھے۔ تنگ آکر اہلیہ کو پہلے ہی طلاق د ے چکا ،روز روز کے جھگڑوں سے تنگ آکر ماں کو قتل کرڈالا۔پولیس نے گزشتہ روز آلہ قتل کے ساتھ کلفٹن میں واقع اس کے اپارٹمنٹ سے ہولناک واردات