اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

نیب کے حوالے سے حکومت کے تحفظات ہیں، خواجہ سعد رفیق

datetime 19  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نیب کے حوالے سے حکومت کے تحفظات ہیں ، نیب مقدمات کو سالہا سال لٹکا کر رکھتا ہے ، فیصلہ نہیں ہوپاتا ، ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ریلوے کے 55 ناکارہ انجنوں کی خریداری کی تحقیقات نیب کے بجائے ایف آئی اے سے کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں نیب پر حکومت کے تحفظات ہیں ، نیب مقدمات کو سالہا سال لٹکا کے رکھتا ہے ، فیصلہ نہیں ہوتا۔ نیب کا بلا تفریق احتساب ، حکومت کا ایک بار پھر عدم اعتماد۔ 55 ناکارہ ریلوے انجنوں کی خریداری ، تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کا فیصلہ۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ریلوے کے 55 ناکارہ انجنوں پر بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیب کے مقدمات کا فیصلہ چھ چھ سال بھی نہیں ہو پاتا۔ نیب کی کارکردگی پر تحفظات کے باعث تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چینی انجینئرز نے تسلیم کیا کہ دو ہزار ہارس پاور کے انجنوں کے ڈیزائن میں فالٹ تھا۔ ہدایت کی ہے کہ اب امریکی یا یوروپین کمپنیوں سے انجن خریدے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…