ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

سٹیٹ آ ف دی آر ٹ قبرستان ، نمبر ملائیں اور اپنے پیاروں کی قبریں دیکھیں

datetime 19  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی نے مخصوص فیز کے رہائشیوں کے لیے ٹیکنالوجی سے لیس جدید قبرستان کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئر محمد رشید بٹ نے بتایا کہ ویڈیو لنکنگ کے ذریعے اپنے پیاروں کی قبریں دیکھ کر دور اپنے گھر میں بیٹھا شخص بھی مرنیوالوں کیلئے فاتحہ خوانی کر سکے گا۔ مذکورہ قبرکا نمبر دے کر وہی قبر دیکھی جا سکے گی۔ لائیو سٹریمنگ کی سہولت بھی پیش کی جا رہی ہے۔ ویب کیمرے لگائیں گے اور اس مقصد کیلئے ٹیکنالوجی روم بھی قائم کیا جا رہا ہے۔ قبرستان تمام قبروں کا ریکارڈ بھی رکھے گا جبکہ مرنیوالے ہر شخص کو ایک مخصوص نمبر جاری کیا جائے گا۔ استقبالی عملہ اور نقشہ کی مدد سے آنے والا ہر شخص متعلقہ قبر تک جا سکے گا۔ حکام سولر ٹیکنالوجی کے ذریعے قبرستان روشن رکھنے کی منصوبہ بندی بھی کر رہے ہیں۔ مختلف فرقوں کی تقسیم کیلئے قبرستان کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ ایک حصہ بچوں اور شہدا کیلئے وقف کیا گیا ہے جبکہ ایک طرف جنازہ گاہ بھی تعمیر کی جائے گی۔ تقریباً 1400 قبریں تیار کرلی گئی ہیں جبکہ کئی مزدور تاحال مختلف سائز کی قبروں کی کھدائی میں مصروف ہیں۔ یہ قبریں اس قبرستان کا حصہ ہیں جو ڈیفنس ہاؤزنگ اتھارٹی فیز آٹھ کے رہائشیوں کیلئے بالخصوص بنا رہی ہے اور رواں سال مئی میں اس کا افتتاح متوقع ہے۔ اب وہاں کے رہائشی فیز ون اور فیز فور میں موجود کنٹونمنٹ بورڈ کے قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی تدفین کرتے ہیں لیکن اب وہاں بھی جگہ کم پڑ گئی ہے۔ منصوبے کی تعمیر کی وضاحت کے موقع پر ایک آرمی آفیسر نے بتایا کہ قبرستان کو سرسبزو شاداب بنانے کیلئے مختلف قسم کے پودے لگائیں گے تا کہ ایک پارک جیسا دکھائی دے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…