کراچی(نیوز ڈیسک)گزری کے علاقے میں پولیس کے ہاتھوں مبینہ جعلی مقابلے میں ہلاک ہونے والے زکریا کیس میں ملوث چاروں اہلکار فرار ہوگئے عدالتی احکامات کے بعد مقدمہ درج کرکے تفتیش سی ٹی ڈی کے حوالے کی گئی۔ رواں سال جنوری میں کراچی کے علاقے گزری میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوا لے نوجوان زکریا جنجوعہ کے مقابلے میں جاں بحق ہونے میں ملوث ملزمان فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق عدالتی احکامات پر مقدمے کی تفتیش سی آئی اے کو منتقل کی گئی جس میں اے آئی جی ، سی ٹی ڈی ثناء4 اللہ عباسی اپنی نگرانی میں تفتیش کرا رہے ہیں۔ پولیس حکام کے عدالتی احکامات پر مقابلے میں ملوث اہلکاروں کی گرفتاری کے لئے ان کے گھروں پر چھاپے بھی مارے گئے۔مقدمے میں نامزد سب انسپکٹر دین محمد ، حوالدار مشتاق اور اہلکاروں نورالعین اور سکندر نہیں ملے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔