لاہور (نیوز ڈیسک) رواں سال کے شروع میں بھارتی ائیر بیس پر حملے کامقدمہ پاکستانی شہر گوجرانوالہ میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیاگیا ۔ پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے کا مقدمہ ڈپٹی سیکرٹری وزارت داخلہ اعتزاز الدین کی درخواست پر محکمہ انسداد دہشتگردی کی پولیس نے درج کیا ۔ نامعلوم افراد کیخلاف دائر کیے گئے مقدمے میں 302,324,109 کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔ بھارت کی جانب سے فراہم کیے گئے پاکستانی ٹیلی فون نمبرز بھی مقدمے میں درج کیے گئے ہیں ۔ مقدمے میں درج بھارتی سکیورٹی ایڈوائزر کے بیان کے مطابق حملہ 4 آور پاکستان سے بھارت میں داخل ہوئے ۔ بھارت پنجاب کے شہر پٹھان کوٹ میں ائیر بیس پر حملے کا واقعہ دو جنوری 2016 کو پیش آیا تھا جس میں افسر سمیت 11 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے ۔