اٹک ( نیوز ڈیسک)تحریک انصاف ضلع اٹک کا ضلع کونسل اٹک کی مخصوص نشستوں ، چیئرمین و وائس چیئرمین کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو ٹف ٹائم دینے اور کسی بھی صورت اُن سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ ،مسلم لیگ (ن) کے وزراء،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے اٹک میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے (ن) لیگ کے بعض عہدیداروں ، کارکنوں اور لیگی ممبران اسمبلی کے چہیتوں نے سرکاری محکموں میں بھتہ خوری، ناجائز کام کراکے رشوت وصول کرنے کو اپنا حق بنا لیا ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی سینئر نائب صدر تحریک انصاف ملک امین اسلم کی صدارت میں اُن کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں تحریک انصاف کے10چیئرمین یونین کونسل بھی موجود تھے جنہوں نے متفقہ طور پر اس بات کا فیصلہ کیا کہ مسلم لیگ (ن) سے کسی صورت اتحاد نہیں ہوگا تحریک انصاف چیئرمین ضلع کونسل کا الیکشن خود یا میجر گروپ (مسلم لیگ ق) کے ساتھ مل کر لڑے گی اجلاس میں تحریک انصاف کے تین سابق امیدواران قومی اسمبلی ملک امین اسلم ،سردار محمد علی خان ،ملک سہیل خان کمڑیال ،رکن پنجاب اسمبلی سید اعجاز بخاری ،سابق امیدواران پنجاب اسمبلی کرنل ملک محمد انور آف پنڈی گھیب ، پیر عباس محی الدین آف مکھڈ، سابق سینئر نائب صدر تحریک انصاف شمالی پنجاب تیمور اسلم موجود تھے جبکہ محمد اکبر خان تنولی اور قاضی احمد اکبر نے بیرون ملک ہونے کے سبب ہر قسم کے فیصلے میں ساتھ دینے عندیہ دے دیا تھا اجلاس میں چیئرمین یونین کونسل تھٹہ سردار محمد عارف خان، چیئرمین یونین کونسل دکھنیر خان وزیر خان خٹک، چیئرمین یونین کونسل کھڑپہ محمد افضل ،چیئرمین یونین کونسل میرا شریف محمد عاطف،چیئرمین یونین کونسل چھب محمد یوسف، چیئرمین یونین کونسل مکھڈ محمد اقبال،چیئرمین یونین کونسل کمڑیال ملک احسن اقبال ، چیئرمین یونین کونسل خگوانی ذاکر خان ،چیئر مین یونین کونسل تراب ملک محمد نواز ،وائس چیئرمین یونین کونسل شینکہ محمد مشتاق موجود تھے جبکہ چیئرمین یونین کونسل ہارون قیصر خان نے اپنے والد کی وفات کے سبب شرکت نہ کی تاہم شرکاءاجلاس کو اپنی رائے سے آگاہ کرتے ہو ئے کہا کہ وہ ملک امین اسلم کا فیصلہ قبول کریں گے
تحریک انصاف کا ن لیگ سے اتحاد ‘ پی ٹی آئی نے فیصلہ سنا دیا
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عید کی خوشیاں دوبالا،صدر نے عید الفطر کی چھٹیاں ایک ہفتے تک بڑھادیں
-
گیسٹ ہاؤس سے ملنے والی خاتون کی برہنہ لاش کا معمہ حل، دراصل کون تھی ...
-
اس بار روزے 30 ہوں گے یا 29؟ عید الفطر کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
-
35 ہزار والا ٹکٹ اب صرف 13 ہزار میں ایئر ٹکٹس کی قیمت میں بڑی ...
-
بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)
-
انڈیا میں بیٹے کی شادی پر مرے ہوئے باپ کی شرکت؛ ویڈیو وائرل
-
زیادتی یا بغیر شادی پیدا ہونیوالے بچوں کی کفالت ماں کرے گی یا باپ؟ عدالت ...
-
کرکٹ کی دنیا کی مہنگی ترین ٹی20 لیگ ‘ سعودی عرب کے خفیہ منصوبے کا ...
-
پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا بدترین ریکارڈ قائم کر دیا
-
محسن نقوی کا وزارت داخلہ چھوڑنےاور بریک لینے کا فیصلہ،معروف صحافی کاتہلکہ خیز دعویٰ
-
افغانیوں کو کیسے بارڈر پار پھینک دوں؟اگر افغانی پاکستان کی نیشنیلٹی لینا چاہتے ہیں تو ...
-
سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد پروپیگنڈا کرنے والا ملزم بنی گالا سے گرفتار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عید کی خوشیاں دوبالا،صدر نے عید الفطر کی چھٹیاں ایک ہفتے تک بڑھادیں
-
گیسٹ ہاؤس سے ملنے والی خاتون کی برہنہ لاش کا معمہ حل، دراصل کون تھی ؟ تفصیلات منظرعام پر
-
اس بار روزے 30 ہوں گے یا 29؟ عید الفطر کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
-
35 ہزار والا ٹکٹ اب صرف 13 ہزار میں ایئر ٹکٹس کی قیمت میں بڑی کمی
-
بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)
-
انڈیا میں بیٹے کی شادی پر مرے ہوئے باپ کی شرکت؛ ویڈیو وائرل
-
زیادتی یا بغیر شادی پیدا ہونیوالے بچوں کی کفالت ماں کرے گی یا باپ؟ عدالت کا اہم فیصلہ
-
کرکٹ کی دنیا کی مہنگی ترین ٹی20 لیگ ‘ سعودی عرب کے خفیہ منصوبے کا انکشاف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا بدترین ریکارڈ قائم کر دیا
-
محسن نقوی کا وزارت داخلہ چھوڑنےاور بریک لینے کا فیصلہ،معروف صحافی کاتہلکہ خیز دعویٰ
-
افغانیوں کو کیسے بارڈر پار پھینک دوں؟اگر افغانی پاکستان کی نیشنیلٹی لینا چاہتے ہیں تو دے دیں،علی امی...
-
سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد پروپیگنڈا کرنے والا ملزم بنی گالا سے گرفتار
-
7 فٹ 9 انچ دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو انتقال کرگئے
-
بیٹے سے دوستی کا رشتہ،مہینے میں 2 بارملنے دبئی جا تا ہوں