ڈیرہ مراد جمالی (نیوز ڈیسک (اہلسنت والجماعت بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر مولانا عبدالحکیم مینگل حافظ صاحب علی حیدری محمد قاسم عثمانی و دیگر نے قائد بلوچستان مولانا محمد رمضان مینگل کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شان صحابہ اور دفاع صحابہ کیلئے جیلیں اور شہادتیں ہماری آرزو ہیں دنیا کی کوئی بھی طاقت حق اور سچ سے ہمیں روک نہیں سکتی حکومت دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے بجائے محب وطن رہنماﺅں کو گرفتار کرنا ظلم زیادتی اور نا انصافی کے مترادف ہے جسکی ہم شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک کی دہشت گردی کی سرگرمیاں ہمارے وطن کو غیر مستحکم کرنے کیلئے ہو رہی ہیں جسکا اعتراف بدنام زمانہ دہشت گرد عزیر بلوچ نے بھی کردیا ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ اس پڑوسی ملک کی دہشت گردی کی سرگرمیوں کا نوٹس لیکر دہشت گردوں کی سرگرمیوں کا نوٹس لیکر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے بے رحمانہ آپریشن کرکے وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنائیں قائد محمد رمضان مینگل کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔