کراچی(نیوز ڈیسک)حکومت سندھ نے تر قیاتی بجٹ کا صرف15فیصد خرچ ہو نے کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور حکم جاری کیا ہے کہ پہلے شش ما ہی جو رقم خرچ کی گئی ہے دوسر ی شش ما ہی میں اس سے ز یادہ رقم خرچ کی جائے اس حکم کے بعد محکمہ منصو بہ بندی و تر قیات سے 24اہم منصو بوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایا ت دی ہیں کہ ان پر فوری طورپر کام تیز کیا جا ئے ان میں پاور پلانٹ تھر،ٹیچرٹر یننگ انسٹی ٹیوٹ،ضلع حیدر آبادمیں چھوٹے بڑے روڈ تعمیر کر نا ،سیو ریج ٹر یٹمنٹ پلا نٹ،ہنگر یو شوگر مل سے ٹنڈو باگو تک روڈ کی تعمیر ،درگا لعل قلندرشہبازسیون کی تعمیر مکمل کرنے،حیدر آباد کو میٹھا پانی فراہم کرنے،گر یٹر سیو ریج پلا نٹ ایس تھر،گر یٹر کرا چی وا ٹر سپلائی اسکیم کے فور،لیاری ایکسپریس وے ری یئلممینٹ پروجیکٹ ،چا ئلڈ ہیلتھ کینسر سینٹر نوا بشاہ میں300بستر وں کی اسپتا ل تعمیر کرنے،نوابشاہ کو پینے کا پانی فراہم کرنے ،صو بہ بھر کی اسپتالوں کی تو سیع کے منصو بے مکمل کر نا ،صو بہ میں چھوٹے ڈیم تعمیر کرنے ،نارا کینال میں تو سیع کرنا، رائٹ بینک فال ڈر ین آر بی اوڈی میں تو سیع کرانا،نہروں اور کینا لوں کو پختہ ،مکھی فرش کینال مقرر ہ وقت پر مکمل کرنے جیسے منصو بے شامل ہیں وا ضح ر ہے کہ ان منصو بوں پر تا حال 15فیصد تک رقم خرچ کی جا سکی ہے