بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قاری اشرف شاکر کو باعزت بری کر دیا

datetime 6  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 3کے جج ہارون لطیف نے مرکزاہلسنت چوک بیگم کوٹ کے سربراہ قاری اشرف شاکر کو دہشت گردی کے خود ساختہ الزامات کو مسترد کرتے ہوئے باعزت بری کردیا ہے قاری اشرف شاکر پر ایس ایچ او تھانہ شاہدرہ راشد انیس بٹ نے ذاتی انا کے باعث دہشت گردی کا جھوٹا مقدمہ درج کررکھا تھا بتا گیا ہے کہ شاہدرہ کی معزز شخصیت قاری اشرف شاکر نے نومبر 2013میں مرکز اہلسنت میں شہداءکربلا کانفرنس کا انعقاد کررکھا تھا کہ دوران کانفرنس ایس ایچ او تھانہ شاہدرہ راشد انیس بٹ نے بغیر یونیفارم سرکاری اسلحہ سے مسلح ہوکر مرکز اہلسنت میں داخل ہونے کی کوشش کی تو گیٹ پر معمور کارکنوں میں داخل ہونے سے روک دیا جس پر ایس ایچ او راشد انیس بٹ نے پولیس گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قاری اشرف شاکر کے خلاف 25نومبر 2013کودہشت گردی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر دبائے رکھی تقریباً دوسال بعد 2015میں راشد انیس بٹ نے کارروائی ڈالنے کےلئے مقدمہ اوپن کردیا جس کے نتیجہ میں قاری اشرف شاکر کو ضمانت کرانی پڑی اور مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 3میں جاری رہی گذشتہ روز عدالت نے قاری اشرف شاکر پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے باعزت بری کردیا ، اپنی بریت پر قاری اشرف شاکر نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے اور اب حکمرانوں کا فرض ہے کہ وہ سرکاری پولیس افسر کے خلاف نوٹس لیں مجھے جو انصاف ملنا تھا مل گیا اسے کیا سزاملتی ہے اس کے بارے میں وزیراعلیٰ پنجاب ہی بتا سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…