پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

پالپا کی فلائٹ آپریشن بحالی کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو ڈیڈ لائن

datetime 6  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان ایئرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن نے پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو فلائٹ آپریشن آج ہی بحال کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔پالپا نے پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو آج ہی فلائٹ آپریشن بحال کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے اور مسافروں کا مزید نقصان برداشت نہیں کر سکتے، 3 دن کا سوگ مکمل ہو چکا، پائلٹس اب کام پر جائیں گے۔ پالپا حکام کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی تو فلائٹ آپریشن بحال کردیں گے۔دوسری جانب پالپا کے صدر عامر ہاشمی کا ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پالپا نے جب کبھی بھی ہڑتال کی تو قوائد و ضوابط کو مد نظر رکھا، جس روز پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بند ہوا اس روز بھی دوپہر 2 بجے تک تمام فلائٹس معمول کے مطابق اڑائی گئیں۔ عامر ہاشمی کا کہنا تھا کہ فلائٹ آپریشن بند کرنے کے نہ پہلے حق میں تھے اور نہ اب ہیں، ہمیں ہڑتال پر جانے کے لئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں اور کہا گیا کہ اگر پالپا نے ہڑتال نہ کی تو پائلٹس کے ٹکڑے کر دیں گے۔دھمکی دینے والے لوگوں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر عامر ہاشمی کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ہڑتال کیلئے مجبور کیا انھی لوگوں نے دھمکیاں بھی دیں، میرے پاس تمام دھمکیاں ریکارڈ کی صورت میں موجود ہیں، اس حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھ چکا ہوں جب کہ تمام ثبوتوں کے ساتھ جلد مقدمہ بھی درج کراو¿ں گا۔پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ملازمین کی ہڑتال 13 ویں روز میں داخل ہو چکی ہے جب کہ قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن مسلسل پانچویں روز بھی مکمل طور پر معطل ہے اور ملک بھر کے کسی بھی ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی کوئی بھی فلائٹ اڑان نہ بھر سکی۔گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے نجکاری ذبیر عمر اور پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان بھی ہڑتال ختم کرنے اور فلائٹ آپریشن کی بحالی کے لئے مذاکرات ہوئے جو بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے۔ وفاقی وزیر ذبیر عمر کا کہنا تھا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی ہڑتال ختم کرے تو مذاکرات ہوں گے جب کہ سہیل بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانتی تو اس وقت تک ہڑتال جاری رہے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…