پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

پی آئی اے تنازع،اپوزیشن کی درخواست پر سینیٹ کا ہنگامی اجلاس 10فروری کوطلب

datetime 6  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پی آئی اے کے مسئلے پر متحدہ حزب اختلاف سرگرم ہوگئی۔ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے متحدہ حزب اختلاف کی ریکوزیشن پر بدھ (10 فروری) کو سینٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیاہے۔ سینٹ اجلاس شام 3 بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا۔جنگ رپورٹر طاہر خلیل کے مطابق جس کےلئے ہفتے کو باضابطہ نوٹس جاری کردیاگیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ (ق)، ایم کیوایم، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، اے این پی سمیت متحدہ اپوزیشن کے 33 اراکین نے پی آئی اے میں ہڑتال ملازمین پر تشدد اور حکومت کے غیر لچکدار رویے کے خلاف بطور احتجاج سینٹ کااجلاس ریکوزیشن کیا ہے۔ اجلاس 2 روز جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی آئی اے میں لازمی سروسز قانون کے نفاذ، گیس کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے اور عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم نرخوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات پر حالیہ دونئے ٹیکسوں کے نفاذ پر بھی سینٹ میں بحث کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…